معاشی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا
رواں سال بہت مشکل تھا۔ معاشی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ آئی ایم ایف پروگرام مجبوری میں قبول کیا۔ قرضوں سے جان چھڑانا اور بھکاری پن کا خاتمہ کرنا ہے تو مل کر کام کرنا ہوگا اور اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا۔
شیئرینگ :
انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ آئی ایم ایف پروگرام مجبوری میں قبول کیا۔ قرضوں سے جان چھڑانا اور بھکاری پن کا خاتمہ کرنا ہے تو مل کر کام کرنا ہوگا اور اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا۔
پشاور میں فاٹا یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رواں سال بہت مشکل تھا۔ معاشی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ آئی ایم ایف پروگرام مجبوری میں قبول کیا۔ قرضوں سے جان چھڑانا اور بھکاری پن کا خاتمہ کرنا ہے تو مل کر کام کرنا ہوگا اور اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرا دئیے ہیں۔ برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے اس سلسلے میں بڑی محنت کی۔
انہوں نے کہا کہ ماضی سے سبق سیکھنا ہو گا رونے دھونے سے کوئی ملک ترقی نہیں کرتا ۔ ترقی کے لیے محنت کرنا ہوگی۔ مہنگائی میں بتدریج کمی کریں گے۔ آئندہ چند سالوں میں پاکستان خطے کا خوشحال ملک ہوگا۔ ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...