رواں سال بہت مشکل تھا۔ معاشی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ آئی ایم ایف پروگرام مجبوری میں قبول کیا۔ قرضوں سے جان چھڑانا اور بھکاری پن کا خاتمہ کرنا ہے تو مل کر کام کرنا ہوگا اور اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا۔
ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ کیلئے پارلیمنٹ سے بجٹ کی منظوری سے قبل آئندہ مالی سال کے بجٹ کے فریم ورک پر نظر ثانی کا امکان ہے۔