تاریخ شائع کریں2023 11 July گھنٹہ 20:27
خبر کا کوڈ : 599925

پارا چنار حساس علاقہ ہے جہاں ایک سازش کے تحت کچھ عرصے بعد بے گناہ انسانوں کا خون بہایا جاتا ہے

علاقے کے محاصرے کے باعث اشیائے خورد ونوش اور پٹرول کی قلت کے باعث عوام کے لیے شدید مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ٹل پارہ چنار روڈ کو بند کر دیا گیا ہے ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ افواج پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر کے معصوم شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرکے علاقے میں امن بحال کروائے۔
پارا چنار حساس علاقہ ہے جہاں ایک سازش کے تحت کچھ عرصے بعد بے گناہ انسانوں کا خون بہایا جاتا ہے
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سیدمرید حسین نقوی نے پارا چنار میں شیعہ مسلمانوں پر افغانستان اور مقامی دہشت گردوں کی طرف سے محاصرے اورقتل و غارتگری کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سیدمرید حسین نقوی نے پارا چنار میں شیعہ مسلمانوں پر افغانستان اور مقامی دہشت گردوں کی طرف سے محاصرے اورقتل و غارتگری کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ریاستی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور حکومت بے بسی کی تصویر اور خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ علاقے کے محاصرے کے باعث اشیائے خورد ونوش اور پٹرول کی قلت کے باعث عوام کے لیے شدید مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ٹل پارہ چنار روڈ کو بند کر دیا گیا ہے ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ افواج پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر کے معصوم شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرکے علاقے میں امن بحال کروائے۔

میڈیا سل کی طرف سے جاری بیان میں حافظ ریاض نجفی نے کہا شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، مگر ریاستی اداروں کی عوام سے لاتعلقی دہشت گردوں کی حمایت کے مترادف ہے۔ پارا چنار حساس علاقہ ہے جہاں ایک سازش کے تحت کچھ عرصے بعد بے گناہ انسانوں کا خون بہایا جاتا ہے۔دو ماہ پہلے پارا چنار کے ایک سکول میں 7اساتذہ کو شہید کر دیا گیا ،وہ مدد کو پکارتے رہے ،مگرکسی انتظامی مشینری نے ان کی مدد نہیں کی۔
https://taghribnews.com/vdcir3awwt1a332.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ