تاریخ شائع کریں2023 13 July گھنٹہ 01:45
خبر کا کوڈ : 600087

قرآن کریم کی توہین کی مذمت میں ہچکچاہٹ اور تاخیر دوہرے معیار کو ظاہر کرتی ہے

حسین امیرعبداللہیان نےقرآن کریم کی توہین  کے بارے میں انسانی حقوق کونسل کے ہنگامی اجلاس کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران انسانی حقوق کونسل میں اس فوری بحث کے انعقاد کو ضروری، اہم اور بروقت سمجھتا ہے۔
قرآن کریم کی توہین کی مذمت میں ہچکچاہٹ اور تاخیر دوہرے معیار کو ظاہر کرتی ہے
ایران کے وزیر خارجہ نے قرآن کی توہین کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور 2 ارب مسلمانوں کے خلاف نفرت، تشدد اور دشمنی کو ہوا دینے کے مترادف قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات کی مذمت میں ہچکچاہٹ اور تاخیر دوہرے معیار کو ظاہر کرتی ہے۔

حسین امیرعبداللہیان نےقرآن کریم کی توہین  کے بارے میں انسانی حقوق کونسل کے ہنگامی اجلاس کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران انسانی حقوق کونسل میں اس فوری بحث کے انعقاد کو ضروری، اہم اور بروقت سمجھتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے سویڈن میں قرآن پاک کی  بے حرمتی کے حالیہ واقعے کو جو  رواں سال کے دوران یورپی ممالک میں اس  نوعیت کا چھٹا واقعہ ہے، ایسا اقدام قرار دیا جو کھلے عام مسلمانوں کے خلاف تشدد، نفرت، امتیاز اور دشمنی کو ہوا دینے کا سبب بن رہا ہے۔

حسین امیر عبداللہیان نے قرآن مجید کی توہین کو نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا بلکہ دنیا بھر کے 2 ارب سے زائد مسلمانوں کے حقوق کی پامالی  قرار دیا۔                                                                        

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ  ہم سویڈن اور دیگر یورپی ممالک کے حکام سے پرزور درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان گھناؤنی حرکتوں کے مرتکب افراد کے خلاف فوری اور موثر اقدامات کریں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کے اعادے کو روکا جاسکے۔  

امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات کی مذمت یا روک تھام میں کوئی ہچکچاہٹ یا تاخیر صرف دوہرے معیاروں کے رجحان کی تقویت دینے اور اظہار رائے کی آزادی کے غلط استعمال کو جواز فراہم کرنے کا باعث بنے گی۔
https://taghribnews.com/vdcaawni049nww1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ