پاکستان کی وزارت خارجہ کے تعلقات عامہ کے مطابق، پاکستان کے وزیر خارجہ نے ڈینمارک کے وزیر خارجہ کے ساتھ فون پر گفتگو میں آسمانی مذاہب کی مقدس کتابوں کو نذر آتش کرنے پر پابندی کے مجوزہ بل کا خیر مقدم کیا۔
سويڈن کی پولیس نے جمعہ کے دن ایک خاتون کو اس لئے گرفتار کر لیا ہے کیونکہ اس نے ایرانی سفارت خانے کے سامنے آگ بجھانے والے سلنڈر کے ذریعے قرآن سوزی کو روکنے کی کوشش کی تھی۔
کیتھولک عیسائيوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے ارجنٹائن کی اسلامک فاؤنڈیشن کے مائندے عبدالکریم پاز کے خط کے جواب میں سوئیڈن اور ڈینمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے گھناؤنے فعل کو انسانی گفتگو میں رکاوٹ قرار دیا۔
سويڈن کے وزیر خارجہ " ٹوبیاس بلسٹروم کو بھیجے گئے خط میں زور دیا گيا ہے کہ اس طرح کے اقدامات خاص دین اور عقیدے کی پیروی کرنے والے لوگوں سے نفرت میں اضافے کا باعث بنیں گے.
ایران کی وزارت انٹیلیجینس نے سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے فرد کی صیہونی حکومت کے ساتھ وابستگی کے نئےثبوت شائع کئے ہیں جن کیمطابق "مومیکا منصوبہ" کا ہدف مسلمانوں کی توجہ کو صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم سے ہٹانا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل "حسین ابراہیم طہ" نے اسلامی مقدسات کی مسلسل توہین پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدامات نفرت، نسل پرستی اور مذہبی امتیاز کو ہوا دے رہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان کی متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب عبد اللہ بن زائد آل نہیان سے ایک ٹیلی فونی گفتگو میں، سويڈن اور ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت۔
میجر جنرل حسن سلامی نے یہ بات زور دے کرکہی کہ اسلام فوبیا اور قرآن کریم کی بے حرمتی کی ناپاک سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلم امہ اور اسلامی ممالک کولازمی اقدامات عمل میں لانا ہوں گے اور عالمی برداری اور بین الاقوامی اداروں کو بھی اپنے ساتھ ملانا ہوگا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے سوئیڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ سوئیڈن کو اسطرح کی تفرقہ انگيزی اور تشدد کے فروغ سے دور رہنا چاہیےکیونکہ اس سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔
ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے قرآن کریم کی توہین کی دوبارہ مذمت کرتے ہوئے عوام کو اس مقدس کتاب کی توہین کرنے والوں کے خلاف ملک گیر احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا: ہم نے سویڈن کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا اور اسٹاک ہوم سے کہا کہ وہ ان شرمناک اقدامات کو روکنے کے لیے تمام اقدامات کرے۔
ترکی کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم جمعرات کو سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کے خلاف نفرت انگیز توہین کی شدید مذمت کرتے ہیں‘‘۔