ایران کی استقامت، ملک کے لئے روشن مستقبل کی نوید دیتی ہے
جنرل باقری نے کہا کہ جو چیز اسلامی جمہوریہ ایران میں سیکوریٹی کی صورت حال کی بہتری کا باعث بنی ہے وہ اسلام کے سپاہیوں کی بہادری، عوام کی جانب سے اس الہی حکومت ، اسلامی انقلاب اور رہبر کی حمایت ہے جس کی وجہ سے ہمارے ملک میں امن و امان مثالیہ ہے ۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کے دشمن، انسانی حقوق اور اخلاقیات کے کسی بھی اصول کی پابندی نہيں کرتے۔
جنرل محمد باقری نے منگل کے روز شبستر میں عاشورا چھاونی میں بری فوج کے کچھ دستوں کی پریڈ کا معائنہ کیا اور کہا: خدا کا فضل و کرم، رہبر انقلاب کی بے مثال قیادت اور اس کے ساتھ ہی فوجیوں کی بے پناہ بہادری، ملک میں امن و امان کی اصل وجہ ہے ورنہ ایران کے دشمن، کسی بھی اخلاقی اصول کے پابند نہيں ہیں۔
جنرل باقری نے کہا کہ جو چیز اسلامی جمہوریہ ایران میں سیکوریٹی کی صورت حال کی بہتری کا باعث بنی ہے وہ اسلام کے سپاہیوں کی بہادری، عوام کی جانب سے اس الہی حکومت ، اسلامی انقلاب اور رہبر کی حمایت ہے جس کی وجہ سے ہمارے ملک میں امن و امان مثالیہ ہے ۔
انہوں نے مزيد کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی استقامت، ملک کے لئے روشن مستقبل کی نوید دیتی ہے اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ جس طرح سے گزشتہ برسوں میں دشمن روز بروز کمزور ہوتے گئے ہيں اور ایران مضبوط ہوتا گیا ہے اسی طرح آئندہ ایام میں بھی ہم اپنے ملک میں مزيد ترقی و خوشحالی کا مشاہدہ کریں گے۔
انہوں نے امام خمینی رحمت اللہ علیہ، اسلامی انقلاب، مقدس دفاع، ملک کی سیکوریٹی اور مقدس مقامات کے تحفظ کے دوران شہید ہونے والوں کو یاد کیا اور کہا کہ محرم کے موقع پر ہمیں اپنے ذہن میں یہ بات رکھنی چاہیے کہ شہادت کی سرخ راہ جاری ہے اور اسلامی انقلاب کے دلدادہ، رضاکار اور مسلح افواج، سپریم کمانڈر کے شانہ بشانہ ہمیشہ اسلامی انقلاب اور اقدار کے دفاع کے لئے آمادہ ہيں اور اس اہم ذمہ داری کی طرف سے ایک لمحے کے لئے بھی غافل نہيں ہوں گے۔