شام کی حکومت نے بارہا اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے علاقائی اور مغربی اتحادی دہشت گرد تکفیری گروہوں کی حمایت کرتے ہیں جو شامی حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں۔
شیئرینگ :
بدھ کی صبح شام کے ذرائع نے دمشق کے نواحی علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملے کا اعلان کیا اور بتایا کہ شامی فضائی دفاع نے داغے گئے زیادہ تر میزائلوں کا مقابلہ کیا۔
شام کی خبر رساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی ہے کہ دمشق کے نواحی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد ملک کا فضائی دفاع فعال ہو گیا ہے۔
شام کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اس واقعے کو یوں بیان کیا: "آج صبح تقریباً 00:25 پر، اسرائیلی دشمن نے مقبوضہ گولان کے علاقے کی شمالی جانب سے میزائل داغ کر اور دمشق کے قریب کے علاقوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملہ کیا۔
صیہونی حکومت باری باری لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یا مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے شام کے مشرق اور شمال مغرب میں اہداف پر میزائل حملے کرتے ہیں۔
شام کی حکومت نے بارہا اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے علاقائی اور مغربی اتحادی دہشت گرد تکفیری گروہوں کی حمایت کرتے ہیں جو شامی حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ اب تک شامی فوج نے متعدد بار شام میں مقیم دہشت گرد گروہوں سے مقبوضہ فلسطین کی طرف سے تیار کردہ اسلحے اور گولہ بارود کی کھیپ دریافت کی ہے۔
صیہونی حکومت نے تقریباً دو ہفتے قبل شام پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں نقصان ہوا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شام پر صیہونی حکومت کا پچھلا حملہ 14 جولائی کو ہوا تھا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...