تاریخ شائع کریں2023 19 July گھنٹہ 22:37
خبر کا کوڈ : 600873

فرانس میں احتجاج کرنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا مطالبہ

فرانس کے وزیر انصاف ایرک ڈوپونٹ موریٹی کا کہنا ہے کہ  ملک میں حالیہ ملک گیر بدامنی کے دوران پیرس پولیس کی طرف سے ایک 17 سالہ نوجوان کے قتل کے خلاف مظاہروں میں لگ بھگ 742 افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ 
فرانس میں احتجاج کرنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا مطالبہ
فرانس کے وزیر انصاف نے اعلان کیا کہ ملک میں حالیہ مظاہروں کے دوران 700 سے زائد افراد کو جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔

فرانس کے وزیر انصاف ایرک ڈوپونٹ موریٹی کا کہنا ہے کہ  ملک میں حالیہ ملک گیر بدامنی کے دوران پیرس پولیس کی طرف سے ایک 17 سالہ نوجوان کے قتل کے خلاف مظاہروں میں لگ بھگ 742 افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ 

فرانسیسی مظاہرین کے لیے ججوں کے "فیصلہ کن" ردعمل کی تعریف کرتے ہوئے، ڈوپونٹ نے کہا کہ امن کی بحالی کے لئے فیصلہ کن اور اصولی ردعمل انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے احتجاج کرنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ فرانس میں حالیہ مظاہروں میں، مجموعی طور پر 1,278 افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں، جن میں سے 95 فیصد سے زیادہ پر توڑ پھوڑ سے لے کر پولیس افسران پر حملہ کرنے کے مختلف الزامات ہیں اور اس سے قبل 600 افراد کو جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔

فرانس میں 2005 کے بعد سے اب تک کا سب سے شدید عوامی احتجاج اس سال 27 جون کو پیرس میں اس وقت شروع ہوا جب پولیس نے نائل مرزوقی نامی الجزائر کے نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جس کے بعد فوراً ہی اس ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج پھیل گیا۔ 

یہ احتجاج تقریباً ایک ہفتے تک جاری رہا اور آخر کار اسپیشل فورسز اور بکتر بند گاڑیوں کی سڑکوں میں آمد کے بعد یہ سلسلہ پرتشدد جھڑپوں کے ساتھ تھم گیا۔
https://taghribnews.com/vdcd5z09syt0zj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ