تاریخ شائع کریں2023 20 July گھنٹہ 09:00
خبر کا کوڈ : 600907

ڈرون طیاروں کی تیاری میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی پیشرفت انتہائی متاثر کن ہے

ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری کا کہنا تھا کہ ڈرون طیاروں کا استعمال سپاہ پاسداران انقلاب کی دفاعی اسٹریٹیجی میں شامل ہے اور ہمارے نوجوان افسروں کی جہادی اور انقلابی کاوشوں کی بدولت  ہم بالکل منفرد قسم کے ڈرون طیارے بنارے ہیں۔
ڈرون طیاروں کی تیاری میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی پیشرفت انتہائی متاثر کن ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ ڈرون طیاروں کا استعمال بحریہ کی دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے یہ بات سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈرون کمانڈ یونٹ کے معائنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون طیاروں کی ڈیزائنگ، ساخت اور ٹیکنالوجی کے  حوالے سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی پیشرفت انتہائی متاثر کن ہے۔

ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری کا کہنا تھا کہ ڈرون طیاروں کا استعمال سپاہ پاسداران انقلاب کی دفاعی اسٹریٹیجی میں شامل ہے اور ہمارے نوجوان افسروں کی جہادی اور انقلابی کاوشوں کی بدولت  ہم بالکل منفرد قسم کے ڈرون طیارے بنارے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کے بقول دشمن حیران ہے کہ تمام تر پابندیوں اور دباؤ کے باوجود ایران دفاعی اور حربی آلات کی تیاری میں اس منزل تک کیسے پہنچا ہے۔

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے ڈرون ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران کی پیشرفت کو انتہائی قیمتی اثاثہ قرار دیا۔
https://taghribnews.com/vdcbggb0zrhbg9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ