ترکی کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم جمعرات کو سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کے خلاف نفرت انگیز توہین کی شدید مذمت کرتے ہیں‘‘۔
شیئرینگ :
ترک وزارت خارجہ کی ایک بیان میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی۔
ترکی کی وزارت خارجہ نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔
ترکی کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم جمعرات کو سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کے خلاف نفرت انگیز توہین کی شدید مذمت کرتے ہیں‘‘۔
ہم توقع کرتے ہیں کہ سویڈن اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے فریم ورک میں، خاص طور پر اقوام متحدہ، یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم اور یورپ کی کونسل کے فریم ورک کے اندر حفاظتی اقدامات کرے گا، تاکہ دین اسلام اور اربوں مسلمانوں کے خلاف اس نفرت انگیز جرم کو روکا جا سکے۔
ترکی کی وزارت خارجہ نے اس بیان میں تاکید کی ہے کہ انقرہ ان ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے جو اسلامو فوبیا، زینو فوبیا، نسل پرستی اور امتیازی سلوک کے میدان میں اس طرح کے حملوں کا مشاہدہ کرتے ہیں۔
بدھ کے روز سویڈن کی پولیس نے اشتعال انگیز کارروائی کرتے ہوئے اسٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے سامنے ایک بار پھر قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی اجازت اسی شخص کو جاری کی جو اس سے قبل اس گھناؤنے فعل کا مرتکب ہوا تھا۔
"سیلون مومیکا" نے جمعرات کو ایک بار پھر توہین آمیز اور اسلام مخالف اقدام کرتے ہوئے اسٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے سامنے اس مقدس کتاب اور عراقی پرچم کو پھاڑنے اور لات مارنے کی کوشش کی۔