ڈنمارک میں بھی شدت پسند اسلام مخالف تنظیم کی قرآن پاک کی توہین
ترکیہ کے ٹی آر ٹی نیوز چینل کے مطابق، یہ بے حرمتی ڈنمارک کی پولیس کی حفاظت میں ہوئي اور "ڈینسک پیٹریوٹر" نامی تنظيم کے اراکین نے قرآن مجید کے ساتھ عراقی پرچم کو بھی نذر آتش کیا۔
شیئرینگ :
ڈنمارک میں ایک شدت پسند اسلام مخالف تنظیم نے جمعہ کے روز عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن مجید کی بے حرمتی کی ہے۔
ترکیہ کے ٹی آر ٹی نیوز چینل کے مطابق، یہ بے حرمتی ڈنمارک کی پولیس کی حفاظت میں ہوئي اور "ڈینسک پیٹریوٹر" نامی تنظيم کے اراکین نے قرآن مجید کے ساتھ عراقی پرچم کو بھی نذر آتش کیا۔
اس تنظیم نے سوشل میڈیا پر جو ویڈیوز اپلوڈ کئے ہیں ان میں اس کے اراکین کے ہاتھوں میں ایسے بینرس بھی نظر آ رہے ہيں جن پر اسلام مخالف نعرے لکھے ہوئے تھے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ اس نے عراق میں سویڈن کے سفارت خانے پر حملے کے جواب میں یہ حرکت کی ہے۔
یاد رہے سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے بعد گزشتہ جمعرات کی صبح عراقی مظاہرین نے بغداد میں سویڈن کے سفارت خانے میں آگ لگائی اور پھر وہ اس میں داخل ہو گئے۔