اس آرتھوڈوکس عیسائی پادری نے تاکید کی: مذہبی اختلافات کے مکمل ادراک اور پہچان کے ساتھ، کتابوں بالخصوص مقدس کتابوں کو جلانا ہمیشہ سے وحشیانہ سمجھا جاتا رہا ہے، اور اس عمل کو مذہبی مسائل سے جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
ترکیہ کے ٹی آر ٹی نیوز چینل کے مطابق، یہ بے حرمتی ڈنمارک کی پولیس کی حفاظت میں ہوئي اور "ڈینسک پیٹریوٹر" نامی تنظيم کے اراکین نے قرآن مجید کے ساتھ عراقی پرچم کو بھی نذر آتش کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے نقطہ نظر سے نفرت، انتہا پسندی اور تشدد کو فروغ دینے کی راہ ہموار ہوتی ہے جس سے انسانوں کے امن اور پرامن بقائے باہمی کے ساتھ ساتھ عالمی سلامتی کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کے حق کو استعمال کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جان بوجھ کر مسلمانوں کی مقدس کتابوں یا کسی مذہب کے مقدس رہنما کی توہین کی جائے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...