بغداد: ہم یمن کی جنگ کے حل کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں
انہوں نے مزید کہا: یمن میں مذاکرات اس ملک کے اقتصادی حالات میں بہتری کا باعث بنیں گے اور عراق یمن اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
شیئرینگ :
عراق کے وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں یمن میں کئی سالوں سے جاری جنگ اور بحران کے حل کا حصہ بننے کے لیے اپنے ملک کی تیاری کا اعلان کیا۔
اتوار کے روز عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے بغداد میں مستعفی یمنی حکومت کے وزیر خارجہ احمد عواد بن مبارک کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں تاکید کی: عراق یمن کے حالات کے استحکام اور اس ملک میں امن کے حصول کے لیے تمام سیاسی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: یمن میں مذاکرات اس ملک کے اقتصادی حالات میں بہتری کا باعث بنیں گے اور عراق یمن اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
عراقی وزیر خارجہ نے یمن کے مسائل کے حل میں شرکت کے لیے اپنے ملک کی تیاری پر بھی زور دیا۔
یمن آٹھ سال سے زائد عرصے سے امریکی عرب اتحاد کے جارحوں کے ساتھ مسلح افواج اور یمنی عوام کی کمیٹیوں کے درمیان مسلط اور مسلسل جنگ کا مشاہدہ کر رہا ہے جس کے نتائج مختلف جہتوں سے ظاہر ہو رہے ہیں اور اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یہ دنیا کا بدترین انسانی بحران بن چکا ہے۔