یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے کہا: ان واقعات کو غزہ کی پٹی میں گذشتہ آٹھ ماہ کی پیشرفت کے ساتھ جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ صیہونی دشمن اس علاقے میں کوئی عملی فتح حاصل نہیں کرسکا ہے۔
سید عمار حکیم نے عراقی کردستان ریجن پیٹریاٹک یونین کی کانفرنس میں تاکید کی کہ حکومت کی حمایت اور اس کی حاکمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
کویت کی حکومت نے عراق کی وفاقی عدالت کے اس ملک کے آئین کے ساتھ خور عبداللہ میں جہاز رانی کے حوالے سے فریقین کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں تضاد کے بارے میں احتجاج کیا۔
حضرت آیت اللہ سیستانی نے اس عراقی طالب علم کی ہمت اور بلند ارادے اور بہترین استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جسمانی معذوری انہیں یونیورسٹی کی تعلیم کے دوران اعلیٰ درجات حاصل کرنے سے نہیں روک سکی۔
عراقی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے کمانڈر بشیر العنبکی نے کہا ہے کہ بعقوبہ کے شمال میں واقع قصبے خانقین میں آپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم داعش کے درجنوں کارکنوں کو قتل کیا گیا ہے۔
عراق کے اندر امریکی فوجیوں کی زیادہ تعداد کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عراق کے اندر امریکی فوجیوں کی بڑی تعداد میں موجودگی پر کڑی نگرانی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ایران اور عراق کے درمیان سیکوریٹی معاہدے پر عمل در آمد پر اپنے ملک کی پابندی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اسی سلسلے میں بدھ کے روز تہران کا دورہ کر رہے ہيں۔
وزیراعظم کے آفس کی سربراہی میں مختلف خدمات فراہم کرنے کے لیے الگ سے کمیٹی تشکیل دی جو پڑوسی ممالک کے متعلقہ حکام کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ ضروری خدمات کی فراہمی کی ذمہ دار تھی۔
عراق کے قومی سلامتی کے مشیر کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں اعلان کیا: قومی سلامتی کے مشیر قاسم العراجی اور عوامی تحریک تنظیم کے ہیڈ کوارٹر کے سربراہ عبد العزیز آل محمدوی (ابو فدک) نے ملاقات اور گفتگو کی۔
عراقی کی برّی افواج کے سربراه نے عوامی فورس "حشد الشعبی" کے کمانڈروں کے ساتھ مل کر صوبہ دیالہ میں اربعین حسینی (ع) کی مشی کی سیکورٹی کے حوالے سے ایک اجلاس میں شرکت کی۔
المعلومہ کے حوالے سے حشد الشعبی کے کمانڈروں میں سے ایک محمد التمیمی نے پیر کے روز عراقی فوج کے زمینی دستوں کے کمانڈر اور حشد الشعبی کے کمانڈروں کے درمیان ہونے والی ملاقات ...
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ارنا سے انٹرویو میں کہا ہے کہ کسی بھی ملک میں ایران کے اثاثے منجمد نہيں ہیں اور ہمارے اثاثے ہمارے اختیار میں ہیں ۔
عراق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے اپنے دوروں اور اربعین حسینی کے زائرین کو خدمات کی فراہمی سے متعلق امور کے سلسلے میں، شلمچہ سرحدی کراسنگ کا دورہ کیا۔
ریمدان بارڈر پاکستان کے سب سے بڑے اور تجارتی شہر کراچی سے نزدیک ہے لہذا اربعین کے نزدیک پہنچنے کے ساتھ ساتھ ریمدان بارڈر پر بھی پاکستانی زائرین کا ہجوم بڑھ رہا ہے۔
صوبہ ایلام کی انجمن ہلال احمر کے سربراہ غلام رضا علی محمدی نے کہا ہے کہ صوبائی ہلال احمر نے اربعین کے ایام میں امدادی سرگرمیوں کا اغاز کردیا ہے اس سلسلے میں پورے ملک سے انجمن ہلال احمر کی ٹیمیں اور کارکن عراق روانہ ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: عراق میں مکمل قانون سازی، قانونی اور سیکورٹی ادارے موجود ہیں اور کوئی طاقت اس کے نظام کو ہلا نہیں سکے گی، عراق اب ترقی، کامیابی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔
مبصرین کا خیال ہے کہ شام اور عراق کی سرحدی لائن پر امریکی دہشت گرد فوجیوں کی دہشت گرد گروہوں کی شمولیت اور البوکمال اور القائم کراسنگ کے قریب تعیناتی مشکوک ہے۔
آج (اتوار) عراقی سرحدی گزر گاہ کے سربراہ عمر الوائلی نے گذشتہ جمعرات سے کل (ہفتہ) تک ملک میں داخل ہونے والے اربعین حسینی زائرین کی کل تعداد 92,615 بتائی اور مزید کہا: ایران، افغانستان، آذربائیجان اور پاکستان سے زائرین عراق میں داخل ہو چکے ہیں۔
الحشد الشعبی کی فورسز اسی وقت انبار کے مغرب میں شام کے ساتھ سرحدی پٹی کے علاقوں میں وسیع پیمانے پر تعینات تھیں۔ جب امریکی جنگجو شام کی طرف القائم بارڈر کراسنگ پر پرواز کر رہے تھے۔