ایران اور بیلاروس کے وزرائے دفاع کا دفاعی تعاون کی یادداشت پر دستخط
بیلاروس کے وزیر دفاع وکٹر خرنین گنادووچ نے وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل آشتیانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ بیلاروس کے وزرائے دفاع نے پیر کے روز تہران میں دفاعی تعاون کی یادداشت پر دستخط کئے۔
بیلاروس کے وزیر دفاع وکٹر خرنین گنادووچ نے وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل آشتیانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس موقع پر ایران اور بیلاروس کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
جمہوریہ بیلاروس کے وزیر دفاع وکٹر خرنین گنادووچ نے ایران کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا راستہ ہموار ہوا ہے۔