بیلاروس کے وزیر دفاع وکٹر خرنین گنادووچ نے وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل آشتیانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے جمعے کے روز بیلاروس میں جوہری ہتھیاروں کی تنصیب کے بارے میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے بیان کے جواب میں، اس کارروائی کو خطرناک قرار دیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایاکہ اگر امریکی پابندیوں کے شکار ممالک ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے پوری طرح استفادہ کریں تو تمام فریقوں کے لیے اس کے بے حساب فوائد ہوں گے۔