روس کے وزیر دفاع اور الجزائر کی فوج کے کمانڈر کا فوجی تعاون پر تبادلہ خیال
روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے الجزائر کی فوج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف سعید شنقریحہ کے ساتھ دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کے بارے میں بات چیت کی۔
شیئرینگ :
خبر رساں ذرائع نے بدھ کی صبح اطلاع دی ہے کہ روس کے وزیر دفاع نے ماسکو میں الجزائر کی فوج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف سے ملاقات کی اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے الجزائر کی فوج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف سعید شنقریحہ کے ساتھ دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کے بارے میں بات چیت کی۔
پیر کو الجزائر کے آرمی چیف آف اسٹاف روسی وزیر دفاع کی دعوت پر ماسکو پہنچے۔
الجزائر کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان وسیع پیمانے پر ورکنگ میٹنگ ہوئی اور دونوں فوجوں کے درمیان تعاون کی حمایت کے طریقوں اور اسے مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان کے مطابق سعید شنقریحہ نے اپنے دورہ ماسکو کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سفر سے دونوں فریقین کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
الجزائر کی فوج کے چیف آف جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے روسی وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ الجزائر کے عوام اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ملک کو درپیش خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ملکی فوج کو روس کی مدد کو سراہتے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق، سعید شنقریحہ نے الجزائر کی فوج کی جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے ماسکو کی تیاری پر بھی زور دیا۔
مارچ 2023 میں شائع ہونے والی اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق الجزائر بھارت اور چین کے بعد روسی ہتھیاروں کا تیسرا بڑا درآمد کنندہ ہے، جب کہ ماسکو الجزائر کی فوج کو ہتھیار اور فوجی نظام فراہم کرنے والا پہلا ملک ہے۔
الجزائر کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا دورہ روس اس ملک کے صدر کے دورہ ماسکو کے چند ہفتوں بعد ہوا ہے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے اسٹریٹجک تعاون کے بیان پر دستخط ہوئے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...