پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسمبلی کے اجلاس سے پہلے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران کے عوام نے مجالس اباعبداللہ الحسین کا ہر سال سے زیادہ پرشکوہ اہتمام کیا۔
شیئرینگ :
دشمن اور سازشی عناصر ایرانی عوام کو اہل بیت سے جدا کرنے کی سازش کررہے تھے لیکن دوبارہ شکست فاش سے دوچار ہوئے اور دنیا پر ثابت ہوا کہ ہم امام حسین کے پیروکار ہیں۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسمبلی کے اجلاس سے پہلے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران کے عوام نے مجالس اباعبداللہ الحسین کا ہر سال سے زیادہ پرشکوہ اہتمام کیا۔
انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر اور دشمن عوام کو اہل بیت اطہار سے جدا کرنے کے درپے تھے لیکن اس مرتبہ بھی شکست فاش سے دوچار ہوئے اور دوبارہ دنیا پر آشکار ہوگیا کہ ہم امام حسین علیہ السلام کے پیروکار ہیں اور اہل بیت کے ساتھ ایرانی عوام کا عشق پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر نے محرم الحرام کے موقع پر مجالس عزا کے بانی حضرات۔ مقررین، روضہ خوان حضرات اور خدمت کاروں کا خصوصی شکریہ کیا۔ انہوں نے ان ایام میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات پر قومی سلامتی کے اداروں اور پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر عزاداران حسینی کی حفاظت کو یقینی بنایا۔
قالیباف نے فضائیہ کے پائلٹ شہید عباس بابائی کے یوم شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کی اور کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...