"اسرائیل" خود تباہی کے راستے پر گامزن ہے اور اس کا خاتمہ قریب ہے
تامیر باردو نے کہا کہ وہ انتہائی دائیں بازو کی کابینہ میں موجود جماعتوں کے درمیان معاہدوں پر دستخط کے بعد، یعنی وزیر انصاف یاریو لیون کی طرف سے عدالتی تبدیلیوں کے منصوبے کے اعلان سے پہلے ہی اس نتیجے پر پہنچ چکے تھے۔
شیئرینگ :
صیہونی حکومت کی بیرونی انٹیلی جنس ایجنسی "موساد" کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ "اسرائیل" خود تباہی کے راستے پر گامزن ہے اور اس کا خاتمہ قریب ہے۔
تامیر باردو نے کہا کہ وہ انتہائی دائیں بازو کی کابینہ میں موجود جماعتوں کے درمیان معاہدوں پر دستخط کے بعد، یعنی وزیر انصاف یاریو لیون کی طرف سے عدالتی تبدیلیوں کے منصوبے کے اعلان سے پہلے ہی اس نتیجے پر پہنچ چکے تھے۔
عبرانی زبان کے ایک اخبار کے مطابق باردو نے کہا کہ ہم بغیر کسی وجہ یا منطق کے تقریباً 4-5 ماہ سے ایک تباہ کن عمل(عدالتی تبدیلی کے منصوبے) میں پھنسے ہوئے ہیں۔
باردو نے کہا کہ حالیہ انتخابات کے بعد ہم اچانک تاریکی کی طرف چلے گئے، کیونکہ موجودہ کابینہ خود کو اور "اسرائیل" کو تباہ کرنے کے راستے پر ہے۔