صدر ایران کی اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال
ایران اور روس کے صدور کے درمیان جمعرات کی شام فون پر ہونے والی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے قفقاز میں ہونے والی پیشرفت اور اقتصادی معاہدوں بالخصوص شمال جنوب کوریڈور اور توانائی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
شیئرینگ :
صدر ایران سید ابراہیم رئيسی نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایران اور روس کے صدور کے درمیان فون پر ہونے والی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے قفقاز میں ہونے والی پیشرفت اور اقتصادی معاہدوں بالخصوص شمال جنوب کوریڈور اور توانائی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق کریملن پیلس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گيا ہے کہ دونوں ممالک کے صدور نے علاقائی اور بین الاقوامی امور میں تعاون کے علاوہ بریکس گروپ میں ایران کی شمولیت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
روسی صدر ولادی میر پوتین نے اس موقع پر شیراز میں حضرت شاہ چراغ (ع) کے روضے میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور صدر ایران کو تعزیت پیش کی۔
دونوں ملکوں کے صدور نے روس اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے تعلقات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔