مزاحمت کو تباہ کرنے کے صیہونی حکومت کے منصوبے ناکام ہوں گے
تحریک حماس نے اپنے ایک بیان میں البلاطہ کیمپ میں "محمد ابو عصب" کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے، جو اس کیمپ پر حملے کے دوران صیہونیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔
شیئرینگ :
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے تاکید کی ہے کہ عوامی مزاحمت کو ختم کرنے کے صیہونی حکومت کے منصوبے ناکام ہوں گے۔
تحریک حماس نے اپنے ایک بیان میں البلاطہ کیمپ میں "محمد ابو عصب" کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے، جو اس کیمپ پر حملے کے دوران صیہونیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے عوامی مزاحمت اور القدس اور مسجد اقصیٰ کی یہودیت کو نابود اور تباہ کرنے کے منصوبے ناکام ہوں گے۔
اس تحریک نے اس بات پر زور دیا کہ شہداء کا خون مقبوضہ علاقوں میں ہر جگہ دہشت گرد قوتوں کا پیچھا کرے گا۔
"محمد ابو عصب" چند روز قبل البلاطہ کیمپ پر صہیونی فوجیوں کے حملے اور ان کے ساتھ جھڑپ کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے۔
یہ نوجوان فلسطینی ہفتے کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
صیہونی حکومت کے فوجیوں نے گذشتہ بدھ کی صبح نابلس کے مشرق میں بلاتہ کے علاقے پر حملہ کیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق اس حملے میں 58 فلسطینی شہری زخمی ہوئے، صہیونی فوج نے بلاتہ کے علاقے میں فلسطینی شہریوں کے دو مکانات کو دھماکے سے اڑا دیا۔
دوسری جانب اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ "سرایا القدس" سے وابستہ نابلس بٹالین سمیت فلسطینی جنگجوؤں کی صیہونی حکومت کی فوج کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شہر تدمر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ...