غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے: صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ پٹی میں 4 جرائم کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں کئ عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہيں۔
غزہ میں سرکاری انفارمیشن آفس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گيا ہے کہ صہیونی فوج کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے منافی اور انسانی حقوق کی سنگين خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
صہیونی حکومت کے حملوں میں ہزاروں فلسطینی بچے شہید ہوگئے ہیں۔ امریکہ اب تک پوری طاقت کے ساتھ صہیونی حکومت کا ساتھ دے رہا ہے تاہم صدارتی انتخابات نزدیک ہونے کی وجہ سے صدر جوبائیڈن نے اپنا رویہ تبدیل کیا ہے۔
اس سے قبل میڈیا نے نیتن یاہو کے دفتر کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی تھی کہ حماس کی طرف سے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی تجویز کو صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے مسترد کر دیا تھا۔
ایک فلسطینی عہدیدار نے ریاض سے وفد کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود عباس سے ملاقات میں فلسطین میں سعودی عرب کے غیر مقیم سفیر نائف السدیری وفد کی سربراہی کریں گے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروہ نے غزہ کی پٹی کے مشرق میں صیہونی حکومت کے کواڈ کاپٹر کو ایک نئے انداز میں شکار کرکے مار گرایا۔
صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 13 نے سپریم کورٹ کی عمارت کے ارد گرد سخت حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا اور جاری رکھا: آج منگل کی صبح نیتن یاہو کے حامیوں نے سپریم کورٹ کے ججوں کے گھروں کے سامنے ریلیاں نکالیں۔
تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر انچیف محمد ضعیف نے کہا: غزہ سے قابضین کی بے دخلی مغربی کنارے سے ان کی بے دخلی کی راہ ہموار کرتی ہے اور جفا، حیفہ، قدس اور فلسطینی سرزمین کے دیگر علاقوں کی آزادی کا وعدہ کرتی ہے۔
اس مشق کے انعقاد کا مقصد ہنگامی حالات میں مزاحمتی قوتوں کی ردعمل کی رفتار کو جانچنا اور دشمن کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مزاحمتی جنگجوؤں کی تیاری کو جانچنا ہے۔
آج 21 اگست 1968 میں صہیونیوں کے ہاتھوں مسجد الاقصی کو نذر آتش کرنے کی تلخ یاد دلاتا ہے۔ اس واقعے کے برسوں بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی تجویز اور اس تنظیم کے 30ویں اجلاس میں اسلامی کانفرنس کے اراکین کی منظوری سے اس دن کو عالمی یوم مسجد کے نام سے موسوم کیا گیا۔
مزاحمت کی میزائل طاقت کی وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا: "ہمارا مطلب ہے کہ آنے والی جنگ میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی طرف سے روزانہ اوسطاً 3500 میزائل اور راکٹ فائر کیے جائیں گے۔
تحریک حماس نے اپنے ایک بیان میں البلاطہ کیمپ میں "محمد ابو عصب" کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے، جو اس کیمپ پر حملے کے دوران صیہونیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔
انہوں نے صیہونی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف ہرٹز حلوی کے خلاف حملوں کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس حکومت کی سیکورٹی کمان ایک پنچنگ بیگ بن چکی ہے اور حکمران اتحاد کے ارکان نے اسے نشانہ بنایا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی ساما نے مقامی ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کی صبح سے تقریباً 400 آباد کاروں نے صیہونی افواج کی حمایت سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا۔
فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے جاری جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے درجنوں امریکی اداروں، کلیساوں اور سنڈیکیٹس نے "نسلیت سے پاک معاشرہ" کے عنوان سے جامع اتحاد میں شمولیت اختیار کی۔
صیہونی چینل "کان" کے مطابق احتجاج کرنے والے صہیونیوں نے ایک بار پھر متنازعہ عدالتی تبدیلیوں کے بل کی مخالفت کا اعلان کیا اور اس بل کی منظوری کے عمل کو مکمل طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔