ایران میں مقیم یا غیر ملکی شہری کو اربعین حسینی (ع) میں شرکت کا طریقہ کار کا اعلان
سسٹم میں رجسٹر ہونے اور سفری دستاویز حاصل کرنے کے بعد ایران میں مقیم غیر ملکی شہری صرف شلمچہ سرحد سے ہی سفر کر سکتے ہیں۔
شیئرینگ :
اربعین حسینی (ع) کے مرکزی کمیٹی نے ہفتہ کے روز ایک نوٹس جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں مقیم یا غیر ملکی شہری اربعین حسینی (ع) میں شرکت کے لئے عراق کا سفر کس طرح کرسکتے ہیں۔
وزارت داخلہ نے اربعین حسینی (ع) کے مرکزی صدر دفتر کے اعلان کے متن کے اعلان نمبر 6 میں اعلان کیا کہ عراقی حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کے بارے میں؛ اربعین حسینی (ع) میں شرکت کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین سے غیر ملکی شہریوں کے سفر کا طریقہ حسب ذیل ہو گا:
سسٹم میں رجسٹر ہونے اور سفری دستاویز حاصل کرنے کے بعد ایران میں مقیم غیر ملکی شہری صرف شلمچہ سرحد سے ہی سفر کر سکتے ہیں۔
ایران کے مشرقی ممالک کے غیر ملکی شہریوں جن میں پاکستانی، افغانی اور ہندوستانی شامل ہیں، کو صرف چابہ سرحد سے سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔
البتہ ایران کے شمالی ممالک سے آنے والے غیر ملکی شہریوں کو ایران عراق کی تمام سرحدوں سے گزرنے کی اجازت ہوگی۔
غیر ملکی شہریوں کے تمام عزیز زائرین خواہ وہ مقیم ہوں یا ٹرانزٹ، ایران واپس آنے پر سابقہ سرحد کہ جہاں سے عراق میں داخل ہوئے تھے صرف اسی بارڈر س ایران میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔-