ربعین کے ایام میں عراق کے تمام علاقوں سے کافی تعداد میں لوگ کربلا آتے ہیں، ان میں سے بعض غریب ہوتے ہیں، اس لیے ہمارے ذہن میں یہ خیال آیا کہ ان دنوں جب لوگ زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں تو کیوں نہ انہیں ڈاکٹروں اور یونیورسٹیوں کے سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کریں۔
حجۃ الاسلام حاج علی اکبری نے کہا: تمام انسانوں اور اسلامی معاشرہ کو دوسرے انسانوں کی طرف سے محفوظ اور صحت مند رہنے کا حق حاصل ہے۔ یہ مسئلہ اتنا بنیادی ہے کہ تاریخ انسانی میں حکومتوں کی تشکیل کی سب سے اہم وجہ، حکمت اور فلسفہ اس حق کو حاصل کرنا رہا ہے۔
وزیراعظم کے آفس کی سربراہی میں مختلف خدمات فراہم کرنے کے لیے الگ سے کمیٹی تشکیل دی جو پڑوسی ممالک کے متعلقہ حکام کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ ضروری خدمات کی فراہمی کی ذمہ دار تھی۔
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ہفتے کی شام عراق کے وزير اعظم "محمد شیاع السودانی" سے ٹیلی فونی گفتگو میں اربعین کے شاندار انعقاد اور ایرانی زائروں کی ميزبانی پر عراقی قوم اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے
ایرانی اربعین کمیٹی کے سربراہ نے گزشتہ دنوں ریمدان بارڈر کے دورے کے دوران اعلان کیا تھا کہ پاکستانی زائرین کو جہاز کے ذریعے چابہار سے اہواز منتقل کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا جس پر آج باقاعدہ عملدرآمد کرتے ہوئے پہلی پرواز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
عراق کے صدر عبداللطیف جمال رشیدنے اربعین حسینی کے موقع پر روضہ امام حسین (ع) پر حاضری دی۔
عراق کے صدر عبداللطیف جمال رشید آج صبح زیارت کے لیے کربلا میں داخل ہوئے اور اس صوبے کے گورنر اور مقامی حکام نے ان کا استقبال کیا۔
کربلا کے مقدس شہر میں داخل ہونے کے فوراً بعد حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم پر گئے ۔
اس کے بعد عراق کے صدر نے کربلا کے ...
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اب تک 6 لاکھ افراد نے اربعین حسینی کے سفر کے لیے ملک کی چھ سرحدوں سے سفر کیا ہے، مزید کہا: اس تعداد میں سے 3 لاکھ سے زائد افراد نے مہران بارڈر سے سفر کیا ہے۔
عراق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے اپنے دوروں اور اربعین حسینی کے زائرین کو خدمات کی فراہمی سے متعلق امور کے سلسلے میں، شلمچہ سرحدی کراسنگ کا دورہ کیا۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ الحشد الشعبی کی کربلا کی گورنری اور اس کے گرد و نواح میں اور نجف کی طرف جنوبی محور جو سب سے بڑا محور ہے، کی خاص ذمہ داری ہے اور کہا: حشد الشعبی کی افواج سرحد سے کربلا تک کے زائرین کے ساتھ ہیں۔
آج ہم عالم اسلام کی اس عظیم تحریک کے عملی میدان میں حاضر ہو کر عاشقان امام حسین ع کی خوشبو سے لطف اندوز ہوجائیں اور روی زمین کے بہترین لوگوں کو صحت کی خدمات فراہم کرنے والے قابل فخر خادمین میں شامل ہوں"۔
« غلامرضا اباذری » نے ایک ٹوئٹ میں لکھا: تمام عراق بشمول عوام، جلوس عزا، عزاداران اور عہدیداران امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو ضروری خدمات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کردستان کی ہلال احمر سوسائٹی کے تعلقات عامہ کا حوالہ دیتے ہوئے مہدی خوش قدم نے کہا کہ اربعین امدادی کیمپ 18 ستمبر تک حسینی زائرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے بشماق سرحد پر قائم ہے۔
ریمدان بارڈر پاکستان کے سب سے بڑے اور تجارتی شہر کراچی سے نزدیک ہے لہذا اربعین کے نزدیک پہنچنے کے ساتھ ساتھ ریمدان بارڈر پر بھی پاکستانی زائرین کا ہجوم بڑھ رہا ہے۔
اربعین کے موقع پر موسم کی گرمی اور زیادہ دیر تک پیدل چلنے کی وجہ سے بدن سے کلوریز کی بڑی مقدار ختم ہوجاتی ہے جس کے باعث انسان کے اندر کھانے اور پینے کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے البتہ مومنین کو چاہئے کہ کھانے پینے کے بارے میں خصوصی توجہ دیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...