تاریخ شائع کریں2023 20 August گھنٹہ 09:33
خبر کا کوڈ : 604284

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے محرم میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنایا

انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے 9 اور 10  محرم  کو ملک میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم سپاہ پاسداران کے جوانوں نے ناکام بنایا تھا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے محرم میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنایا
 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فورس کے کمانڈر، بریگيڈیئر جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ دشمنوں نے ملک میں 9 اور 10 محرم کو دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کا منصوبہ بنایا تھا جسے ناکام بنادیا گيا۔

بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے یہ بات سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی افسران کی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے 9 اور 10  محرم  کو ملک میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم سپاہ پاسداران کے جوانوں نے ناکام بنایا تھا۔

بریگيڈیئر جنرل پاکپور نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لیے سپاہ پاسداران کے 5 کمانڈو یونٹوں کو ملک کے سرحدی علاقوں میں تعینات کیا گيا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی دہشتگردی اور بدامنی کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcdjo09oyt0zx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ