روس کے " اسبر بینک" نے اپنے گراہکوں کو ایران رقم بھیجنے کی سہولت دینے کا اعلان کردیا
بیان میں کہا گيا ہے کہ ایران رقم بھیجنے کی درخواست کے اعداد و شمار ابھی دستیاب نہيں ہے اور خاص طور پر سیاح ، بینک کی اس سروس سے فائدہ اٹھائيں گے۔
شیئرینگ :
رشا ٹو ڈے کے مطابق روس کے " اسبر بینک" نے اپنے گراہکوں کو ایران رقم بھیجنے کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹوں کے مطابق اسبر بینک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بینک کے تمام کلائنٹ اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے ایران رقم بھیج سکتے ہيں۔
بیان میں کہا گيا ہے کہ ایران رقم بھیجنے کی درخواست کے اعداد و شمار ابھی دستیاب نہيں ہے اور خاص طور پر سیاح ، بینک کی اس سروس سے فائدہ اٹھائيں گے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ روس سے روبل، ایران کے پاسارگاد بینک میں منتقل کرنے کی فیس 1 فیصد ہوگي۔
رشا ٹو ڈے کے مطابق روس کے دوسرے بڑے بینک" وی ٹی بی " نے بھی گزشتہ برس اسی طرح کی سروس شروع کی تھی اور اب اس بینک نے ایران میں اپنی برانچ بھی کھول دی ہے۔
سن 2022 میں ایران و روس کے درمیان تجارتی سامان کی مالیت 15 فیصد بڑھ کر 4 ارب 600 ملین ڈالر تک پہنچ گئي اور ایران آنے والے روسی سیاحوں کی تعداد بھی سن 2023 کی پہلی سہ ماہی میں سن 2019 کے مقابلے میں 4 گنا زيادہ ہو گئي ہے۔