ثقافت و آرٹ کے شعبے میں ایران و پاکستان کے تعلقات میں فروغ کی ضرورت ہے
پاکسان کے ثقافت اور قومی ورثے کے وزیر جمال شاہ نے پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی کونسلر احسان خزاعی سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے ثقافتی معاہدوں سمیت ایران و پاکستان کے ثقافتی تعلقات کی حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
شیئرینگ :
پاکستان کے وزیر ثقافت و قومی ورثہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے ملک کی تاریخی، مذہبی اور عوامی قربت کو باہمی تعلقات میں استحکام کا باعث قرار دیا اور ثقافت و آرٹ کے شعبے میں ایران و پاکستان کے تعلقات میں فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکسان کے ثقافت اور قومی ورثے کے وزیر جمال شاہ نے پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی کونسلر احسان خزاعی سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے ثقافتی معاہدوں سمیت ایران و پاکستان کے ثقافتی تعلقات کی حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان کے نگراں وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے ایران و پاکستان کے درمیان بے شمار تاریخی و ثقافتی اشتراکات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان و ایران پڑوسی و اسلامی ملک ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات میں فروغ کی بہت گنجائش ہے۔
جمال شاہ نے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافت، آرٹ، تعلیم اور ادب کے شعبوں میں تعاون میں فروغ پر زوردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ثقافت و آرٹ کے مختلف شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات میں استحکام کا خواہاں ہے ۔
اس ملاقات میں ایران کے ثقافتی کونسلر نے پڑوسی اور دوست ممالک ایران و پاکستان کے درمیان ثقافتی و تاریخی اشتراکات کا ذکر کرتے ہوئے آرٹ و ثقافت کے شعبے میں تعلقات میں زیادہ سے زیادہ فروغ پر زور دیا۔