ایران کے صدر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوں گے
، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کے لیے اتوار (آج) کی رات نیویارک روانہ ہوں گے۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کے لیے اتوار (آج) کی رات نیویارک روانہ ہوں گے۔
ایرانی صدر امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
صدر رئیسی اجلاس کی سائیڈ لائن پر دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات اور بات چیت کریں گے۔ ساتھ ہی وہ امریکہ میں مقیم ایرانیوں سے خطاب بھی کریں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کا اعلیٰ سطحی ہفتہ 18ستمبر 2023ء سے شروع ہو رہا ہے۔ جب کہ جنرل بحث اور گفگتو کا پہلا دن منگل 19 ستمبر کو ہو گا۔