تاریخ شائع کریں2023 21 September گھنٹہ 17:33
خبر کا کوڈ : 607720

ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ کے 18ویں اجلاس میں ایران فورم کا نیا صدر منتخب

کہ اے سی ڈی جیسے کثیرالفریقی ادارے عالمی مشکلات پر قابو پانے کے لیے دنیا بھر کے ملکوں کے درمیان مفاہمت اور شراکت پیدا کرکے دنیا کی ترقی و پیشرفت کا راستہ ہموار کرسکتے ہیں۔
ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ کے 18ویں اجلاس میں ایران فورم کا نیا صدر منتخب
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ (ACD) کے وزرائے خارجہ کے 18ویں اجلاس میں ایران کے وزیر خارجہ کو اس فورم کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔

اے سی ڈی کا صدر منتخب ہونے کے بعد ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللھیان نے دنیا میں ملٹی پولرازم کے فروغ کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے سی ڈی جیسے کثیرالفریقی ادارے عالمی مشکلات پر قابو پانے کے لیے دنیا بھر کے ملکوں کے درمیان مفاہمت اور شراکت پیدا کرکے دنیا کی ترقی و پیشرفت کا راستہ ہموار کرسکتے ہیں۔ 

 ایران کے وزیر خارجہ نے ایشیا کو قدیم تہذیبوں اور ثقافتوں کا گہوارہ  قرار دیتے ہوئے کہا کہ کثیرالفریقی تعاون کے ذریعے براعظم ایشیا میں پائی جانے والی عظیم توانائیوں سے بھر پور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ 

وزیر خارجہ حسین امیرعبداللھیان نے " نئی ٹیکنالوجیوں کے ذریعے زیادہ متحدہ اور طاقتور ایشیا" کو اپنے دور صدارت کے دوران تنظیم کا سلوگن قرار دیا۔ انہوں نے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کو آئندہ سال تہران میں ہونے والے اے سی ڈی کے اجلاس میں شرکت کی بھی دعوت دی۔    

35 ممالک ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کے رکن ہیں جو 2 دہائیاں قبل ڈائیلاگ کے نعرے کے ساتھ قائم کیا گیا تھا اور اس کا سیکریٹریٹ کویت میں قائم ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb5zb0grhbgzp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ