حسین امیر عبد اللہیان کی مصری ہم منصب سامح الشکری سے ملاقات
اس ملاقات میں فریقین نے زور دیا کہ دونوں ملکوں کی تاریخ و مشترکہ ثقافت اور مشترکہ مفادات کے پیش نظر، دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان مذاکرات کو جاری رکھ کر بہتر تعلقات کی سمت قدم بڑھائے جانے کی ضرورت ہے۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور ان کے مصری ہم منصب سامح الشکری نے ایک ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور تعلقات میں استحکام پر زور دیا ہے۔
وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان نے مقامی وقت کے مطابق بدھ کی شام نیویارک میں مصر کے اپنے ہم منصب سے ملاقات و گفتگو کی۔
اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے لئے دلچسپی کے امور پر تفصیل سے مفید اور ثمر بخش بات چیت ہوئی۔
اس ملاقات میں فریقین نے زور دیا کہ دونوں ملکوں کی تاریخ و مشترکہ ثقافت اور مشترکہ مفادات کے پیش نظر، دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان مذاکرات کو جاری رکھ کر بہتر تعلقات کی سمت قدم بڑھائے جانے کی ضرورت ہے۔
اسی طرح اس ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گيا کہ ایران و مصر کے درمیان تعاون سے صرف دونوں ملکوں کے مفادات کا ہی تحفظ نہیں ہوگا بلکہ اس تعاون کے پورے علاقے پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...