اقوام متحدہ کے یو ٹیوب چینل پر صدر سید ابراہیم رئیسی کی تقریر کو سب سے زیادہ دیکھا گیا
ایرانی صدر کی تقریر کو امریکی صدر جو بائیڈن اور یوکرین کے صدر زیلنسکی کے مقابلے میں دو گنا زیادہ دیکھا گیا ہے۔
شیئرینگ :
اقوام متحدہ کے یو ٹیوب چینل پر عالمی سربراہوں کی تقریریں نشر کی کی ہیں جنہیں دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی تقریر کو سب سے زیادہ دیکھا گیا ہے۔
ایرانی صدر کی تقریر کو امریکی صدر جو بائیڈن اور یوکرین کے صدر زیلنسکی کے مقابلے میں دو گنا زیادہ دیکھا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں مختلف اور اہم موضوعات کا ذکر کیا اور یورپ میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور اسے جلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، امریکہ کی جنگ پسندی اور ریاستی دہشت گردی پر سخت تنقید کی، امریکہ میں انسانی حقوق کی منظم خلاف وزری کا ذکر کیا اور ایران کے خلاف پابندیوں کی ناکامی اور تہران کی کامیابی کا اعلان کیا۔