آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہا: بعض افراد روشن فکری کے نام سے دین کو اس قدر نیچے لے آتے ہیں کہ دین ایک بے خاصیت چیز نظر آنے لگتی ہے جبکہ بعض افراد دین کا کرخت چہرہ پیش کرتے اور بعض خدا کی رحمت کو اس قدر بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں کہ خدا کے عذاب کو باور کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
صوبہ خراسان کے ثقافی اور زیارتی امور کے نائب حجۃ الاسلام گنابادی نژاد نے کہا کہ یہ زائرین ہوائی اور زمینی راستوں سے بسوں، نجی گاڑیوں اور ٹرین کے ذریعے مشہد پہنچے ہیں۔
القدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے مشہد میں جہاد اور مقاومت کے بارے میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لشکر فاطمیون کے سردار ابوحامد اور دوسرے شہداء کی یاد میں ہونے والے اس اجتماع میں ہم ان شہدا کی قربانی کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ایک فرانسیسی-آئرش شہری برنارڈ فیلان، جسے ایران میں بدامنی کے عروج پر سیکورٹی معلومات بھیجنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا اور 6.5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کر دیا گیا ہے۔
یہ نمائش حرم امام رضا علیہ السلام کے باب الجواد(ع) دروازے پر منعقد کی گئی ہے جو31مارچ2023 تک ہر روز شام پانچ بجے سے رات دس بجے تک زائرین و مجاورین کے لئے کھلی رہے گی۔
ان خیالات کا اظہار حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل کے روز مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے مقدس مزار میں نئے سال 1402 کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کدخدایی نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر محفوظ افراد بشمول سفارتی ایجنٹوں کے خلاف جرائم کی روک تھام اور سزا کے 1973 کے کنونشن کے حوالے سے ابتدائی قانونی اقدامات کیے گئے ہیں۔