تاریخ شائع کریں2023 28 September گھنٹہ 12:29
خبر کا کوڈ : 608733

ہم پڑوسی ملکوں اور 5 قسم کے ملکوں کے لئے ایران کا ویزا ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہيں

گزشتہ دو برسوں کے دوران ایران میں سیاحوں کی آمد میں 38 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور کرونا کے بعد ایران میں سیاحت کے شعبے میں ترقی عالمی سطح پر اوسط ترقی سے 3 گنا زیادہ رہی ہے۔
ہم پڑوسی ملکوں اور 5 قسم کے ملکوں کے لئے ایران کا ویزا ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہيں
اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی ورثہ، سیاحت و ہینڈی کرافٹ کے وزیر نے کہا ہے کہ 5 قسم کے ملکوں کے ساتھ ویزا ختم کرنا حکومت کے ایجنڈے میں ہے جس میں پڑوسی ملکوں کو ترجیح حاصل ہے۔

سید عزت اللہ ضرغامی نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر ملک میں 188 سیاحتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر تہران کے ایک ہوٹل میں منعقد تقریب میں کہا: گزشتہ دو برسوں کے دوران ایران میں سیاحوں کی آمد میں 38 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور کرونا کے بعد ایران میں سیاحت کے شعبے میں ترقی عالمی سطح پر اوسط ترقی سے 3 گنا زیادہ رہی ہے تاہم ہمارے ملک میں سیاحت کے شعبے میں جتنی گنجائشیں ہیں ان کے پیش نظر یہ اعداد و شمار کم ہیں اور ہم سیاحوں کی تعداد میں حقیقی  اضافے کی کوشش کر رہے ہيں۔

ثقاقتی ورثہ  کے وزیر نے کہا ہے کہ ہم نے سیاحوں سے متعلق مسائل عدلیہ کے سربراہ سمیت مختلف حکام کے سامنے پیش کئے ہيں اور عدلیہ کے سربراہ نے ان مسائل کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جمہوریہ آذربائيجان کے ساتھ کچھ سیاسی مسائل کے بعد سیاحوں کی زمینی راستوں سے آمد بند ہو گئی۔ گزشتہ برسوں اس ملک سے ایران آنے والے سیاحوں کی تعداد 18 لاکھ تھی جو اب صرف 10 فیصد رہ گئی ہے۔

انہوں نے 5 قسم کے ملکوں کے لئے ایران کا ویزا ختم کرنے پر غور کی اطلاع دیتے ہوئے کہا: ہم پڑوسی ملکوں اور 5 قسم کے ملکوں کے لئے ایران کا ویزا ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہيں اور وزارت خارجہ کے تعاون سے سیاحوں کے لئے روز بروز سہولتیں بڑھ رہی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgw793wak9zu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ