تاریخ شائع کریں2023 7 October گھنٹہ 18:30
خبر کا کوڈ : 610140

فلسطین کی آزادی کی تحریک منطقی انجام تک پہنچنے تک زندہ رہے گی

 لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف فلسیطنیوں کی جانب سے شروع ہونے والے "طوفان الاقصی" کی مناسبت فلسطینی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
فلسطین کی آزادی کی تحریک منطقی انجام تک پہنچنے تک زندہ رہے گی
لبنانی مزاحمتی تنظیم نے فلسطینی مقاومتی جوانوں کی طرف سے ہونے والے آپریشن "طوفان الاقصی" کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا آپریشن اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی خواہش رکھنے والوں کے لئے پیغام ہے کہ فلسطین کی آزادی کی تحریک منطقی انجام تک پہنچنے تک زندہ رہے گی۔

 لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف فلسیطنیوں کی جانب سے شروع ہونے والے "طوفان الاقصی" کی مناسبت فلسطینی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی دشمنوں سے مقابلہ کرنے کا واحد راستہ مسلح مزاحمت ہے۔ اسلامی اور عرب ممالک اور عالمی حریت پسندوں سے اپیل ہے کہ صہیونی حکومت سے برسرپیکار فلسطینیوں کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا اعلان کریں۔

حزب اللہ نے کہا ہے کہ تنظیم کی اعلی قیادت فلسطین کے حالات پر مکمل نظر رکھی ہوئی ہے اور فلسطین کے اندر اور باہر موجود مقاومتی رہنماوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔

بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ فلسطینی جوانوں کی استقامت سے صہیونی حکومت کو درس عبرت لینا چاہئے۔ آج کا آپریشن عرب دنیا اور اسلامی و عالمی حکومتوں مخصوصا اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی خواہش رکھنے والوں کے لئے پیغام ہے کہ فلسطین کی آزادی تک ہماری آرمانیں زندہ رہیں گی۔

یاد رہے کہ چند لمحے پہلے یمنی تنظیم انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں "طوفان الاقصی" کی مناسبت سے فلسطینی مقاومت کو مبارک باد پیش کی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcbagb0grhb88p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ