خبر رساں ذرائع نے مشرقی شام میں امریکی قبضے کے اڈے میں سلسلہ وار دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔مشرقی شام میں کونیکو میں امریکی قبضے کے اڈے کو مزاحمتی قوتوں نے نشانہ بنایا۔
شیئرینگ :
خبر رساں ذرائع نے مشرقی شام میں امریکی قبضے کے اڈے میں سلسلہ وار دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔
مشرقی شام میں کونیکو میں امریکی قبضے کے اڈے کو مزاحمتی قوتوں نے نشانہ بنایا۔
یہ اس وقت ہے جب امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کی نائب ترجمان، سبرینا سنگھ نے منگل کے روز صحافیوں کو بتایا: 17 اکتوبر سے (اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی الاقصیٰ طوفانی کارروائی کے 10 دن بعد) سے امریکی افواج پر حملے ہو رہے ہیں۔ جن میں سے 32 عراق میں اور 34 حملے شام میں ہوئے۔
گزشتہ دنوں عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈے کئی بار مزاحمتی جنگجوؤں کے ڈرون، راکٹ اور میزائل حملوں کا نشانہ بنے۔
فلسطین بالخصوص غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف غاصب قدس حکومت کے جرائم اور حملوں اور ان حملوں کے لیے واشنگٹن کی حمایت کے بعد عراق کی اسلامی مزاحمت نے بارہا امریکیوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ خطے میں اس ملک کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے گی۔