غزہ سمیت خطے کے اہم مسائل پر مذاکرات کے لئے امیر عبداللہیان مشرق وسطی کے ممالک کا دورہ کریں گے
ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان فلسطین اور یمن سمیت خطے میں جاری بحران کے حوالے سے مذاکرات کرنے کے لئے علاقائی رہنماوں سے ملاقات کے لئے مشرق وسطی کے کئی ممالک کا دورہ کریں گے۔
شیئرینگ :
غزہ سمیت خطے کے اہم مسائل پر علاقائی رہنماوں سے مذاکرات کے لئے امیر عبداللہیان مشرق وسطی کے ممالک کا دورہ کریں گے۔
ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان فلسطین اور یمن سمیت خطے میں جاری بحران کے حوالے سے مذاکرات کرنے کے لئے علاقائی رہنماوں سے ملاقات کے لئے مشرق وسطی کے کئی ممالک کا دورہ کریں گے۔
لبنان میں ایرانی سفیر نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ جمعہ کے روز بیروت کا دورہ کریں گے جہاں لبنانی اعلی حکام کے ساتھ خطے کی صورتحال اور دیگر معاملات پر گفتگو کی جائے گی۔
دراین اثناء شامی اخبار الوطن نے کہا ہے کہ عبداللہیان شام اور قطر کا بھی دورہ کریں گے۔ طوفان الاقصی شروع ہونے کے بعد ایرانی وزیرخارجہ کا خطے کے ممالک کا یہ تیسرا دورہ ہے۔
چار مہینوں کے دوران عبداللہیان نے بغداد، بیروت، دمشق اور دوحہ سمیت علاقائی ممالک کے دارالحکومتوں کا دورہ کرکے غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے بارے میں رہنماوں سے گفتگو کی ہے۔
جنرل حسین سلامی نے آج اتوار، 3 نومبر کو تہران میں امریکا کے سابق جاسوسی اڈے کے سامنے طلبا کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ہم امریکا کو 1949 اور 1953 کی فوجی بغاوتوں ...