عزالدین القسام بریگیڈ کے کمانڈر کی شہادت کی خبر غلط نکلی
حماس تحریک کے بیان میں آیا ہے کہ محمد الضیف (حفظہ اللہ) کے بارے میں الشرق الاوسط اخبار کی خبر سرے سے غلط ہے۔
شیئرینگ :
حماس تحریک نے ایک باضابطہ بیان جاری کرکے لندن سے شایع ہونے والے اخبار الشرق الاوسط کی اس رپورٹ کو غلط بیانی قرار دیا جس میں عزالدین القسام بریگیڈ کے کمانڈر کی شہادت کی خبر دی گئی تھی۔
حماس تحریک کے بیان میں آیا ہے کہ محمد الضیف (حفظہ اللہ) کے بارے میں الشرق الاوسط اخبار کی خبر سرے سے غلط ہے۔
حماس نے تمام ذرائع ابلاغ سے اپنی مہارت اور اعتبار کو داؤ پر نہ لگانے کی درخواست کی ہے۔
لندن سے شایع ہونے والے الشرق الاوسط اخبار نے ہفتے کی دوپہر کو حماس کی اعلی قیادت میں اپنے ایک ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ محمد الضیف شہید کردیے گئے ہیں۔
الشرق الاوسط نے دعوی کیا کہ 13 جولائی 2024 کو خان یونس کے علاقے المواصی خان پر حملے کے بعد، عزالدین قسام کے کمانڈر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
صیہونی فوج کئی بار اب تک محمد الضیف کو قتل کرنے کا دعوی کرچکی ہے تاہم حماس کی اعلی قیادت نے ان خبروں کو مکمل غلط بیانی قرار دیا ہے۔