اس موقع پر شام کے صدر اور وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان نے فلسطین پر صیہونیوں کے مظالم بند کرانے اور بحران غزہ کے خاتمے کی ضرورت پر گفتگو کی۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان اپنے علاقائی دورے کے سلسلے میں اتوار کی صبح دمشق پہنچے جہاں انہوں نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس موقع پر شام کے صدر اور وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان نے فلسطین پر صیہونیوں کے مظالم بند کرانے اور بحران غزہ کے خاتمے کی ضرورت پر گفتگو کی۔ واضح رہے کہ امیرعبداللہیان نے اس سے قبل لبنان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اپنے لبنانی ہم منصب سے ملاقات اور گفتگو کی۔