تاریخ شائع کریں2024 26 March گھنٹہ 13:44
خبر کا کوڈ : 629541
پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف

غزہ میں جنگ بندی کے لیے سیکیورٹی کونسل کی قرارداد خوش آئند ہے

پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری غزہ پر سیکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے، غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر مستقل طور پر بند ہونا چاہیے۔
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سیکیورٹی کونسل کی قرارداد خوش آئند ہے
شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے سیکیورٹی کونسل کی قرارداد خوش آئند ہے۔

پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری غزہ پر سیکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے، غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر مستقل طور پر بند ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک ہزاروں خواتین اور بچے شہید ہو چکے ہیں، غزہ میں دانستہ اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پر بمباری انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں 32 ہزار سے زائد جانوں کے ضیاع کے بعد سلامتی کونسل نے بالآخر فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کر لی ہے، امریکا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی جبکہ امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
https://taghribnews.com/vdcgty93qak9xn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ