اسرائیلی قیدیوں پر بمباری کا حدف حفاظت پہ مامور مجاہدین کی ہلاکت ہے
صیہونی قابض فوج نے جان بوجھ کر اس جگہ بمباری کی جہاں اسرائیلی قیدی رکھے گئے تھے۔ابو عبیدہ
شیئرینگ :
حماس کے فوجی ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی قابض فوج نے جان بوجھ کر اس جگہ بمباری کی جہاں اسرائیلی قیدی رکھے گئے تھے اور انکی ہلاکت کو یقینی بنانے کے لیے متعدد دفعہ بمباری کی۔
اپنے ٹیلی گرام چینل پر پیغام میں ابو عبیدہ نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی اطلاعات ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ دشمن نے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے حراستی مرکز پر جان بوجھ کر بمباری کی ہے جس کا مقصد اپنے قیدیوں اور ان کی حفاظت پہ مامور مجاہدین کو ہلاک کرنا ہے۔
القسام کے ترجمان نے مزید کہا کہ صیہونی قابض فوج نے حال ہی میں اس جگہ پر بمباری کی جہاں بعض اسرائیلی قیدیوں کو رکھا گیا تھا اور ان کی ہلاکت کو یقینی بنانے کے لیے اس جگہ پر کئی بار بمباری کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مجاہدین نے دشمن کے قیدیوں کو ملبے کے نیچے سے نکالنے کی کوشش کی اور ان میں سے ایک کو نکالنے میں کامیاب ہوئے، لیکن اس کی حالت تشویشناک ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...