آیت اللہ سید علی سیستانی کی جنوبی لبنان میں شہید ہونے والی "امل الدار” کے اہل خانہ سے ملاقات
شیعہ مذہب کے مرجع عالی قدر نے اللہ پاک سے لبنان کے عوام بالخصوص جنوبی لبنان کے لوگوں کے لیے خیروبرکت اور ہر قسم کے فتنہ سے محفوط ہونے کی بھی دعا کی۔
شیئرینگ :
جنبوبی لبنان میں اسرائیلی حکومت کے حالیہ حملے میں شہید ہونے والے بچی "امل الدار” کے اہل خانہ نے مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی سے ملاقات کی۔
حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی نے شہید بچے کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے لیے صبرو سکون کی دعا کی۔ شیعہ مذہب کے مرجع عالی قدر نے اللہ پاک سے لبنان کے عوام بالخصوص جنوبی لبنان کے لوگوں کے لیے خیروبرکت اور ہر قسم کے فتنہ سے محفوط ہونے کی بھی دعا کی۔
اس موقع پر انہوں نے غزہ میں جاری قابض اسرائیلی فوج کی نسل کشی اور جنگ بندی میں دنیا کی ناکامی پر بھی گہرے تاسف کا اظہار کیا۔