ہم جنگ کے خاتمے تک اسرائیل جانے والے جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے
ہمارا موقف اخلاقیات اور انسانی مسائل پر مبنی ہے، اور ہمارے لیڈر حوثی اور یمنی حکومت نے جنگ میں جو فیصلہ کن موقف اپنایا ہے ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
شیئرینگ :
یمن کی انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ ہم جنگ کے خاتمے تک اسرائیل جانے والے جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔
یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے چیف مذاکرات کار محمد عبدالسلام نے کہا ہے ہمارا موقف اخلاقیات اور انسانی مسائل پر مبنی ہے، اور ہمارے لیڈر حوثی اور یمنی حکومت نے جنگ میں جو فیصلہ کن موقف اپنایا ہے ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ امریکہ نے یمن میں امن معاہدے میں خلل ڈالنے اور انصاراللہ کو ایک دہشت گرد گروہ کے طور پر متعارف کرانے اور یمن پر حملہ کر کے ہمارے عوام پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی لیکن ہم جنگ کے خاتمے تک اسرائیل کے لیے جانے والے جہازوں کو نشانہ بنائیں گے اور اپنے اخلاقی اصولوں سے انحراف نہیں کریں گے۔
انہوں نے تاکید کی کہ یقین جانیں اگر صیہونی حکومت یہ جنگ جیت گئی تو عربوں کی قومی سلامتی بھی تباہ ہو جائے گی۔