تاریخ شائع کریں2024 10 May گھنٹہ 12:46
خبر کا کوڈ : 634790

النجبا اسلامی عراق کا مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے ایک ایئر بیس پر حملے

 عراق کی النجبا نامی اسلامی استقامتی تنظیم نے اعلان  کیا ہے کہ اس کے فوجی یونٹ نے مقبوضہ فلسطین کے اندر صیہونی حکومت کے ایئربیس پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
النجبا اسلامی عراق کا مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے ایک ایئر بیس پر حملے
عراق کی النجبا اسلامی استقامتی تنیظیم نے جمعے کی صبح مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے ایک ایئر بیس پر حملے خبر دی ہے۔

 عراق کی النجبا نامی اسلامی استقامتی تنظیم نے اعلان  کیا ہے کہ اس کے فوجی یونٹ نے مقبوضہ فلسطین کے اندر صیہونی حکومت کے ایئربیس پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

اس سے تھوڑی ہی دیر پہلے عراق کے مذکورہ  اسلامی استقامتی گروہ نے مقبوضہ فلسطین میں طبریا جھیل کے شمال میں صیہونی فوج کے الیفالط اڈے پر ڈرون حملے کی خبر دی تھی۔

 عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے اپنی گزشتہ کارروائیوں میں خبردار کیا تھا کہ اگر غزہ پر صیہونی حملے جاری رہے تو غاصب اسرائیلی حکومت کے مراکز پر اس کے حملے بھی جاری رہیں گے۔  
https://taghribnews.com/vdci35aqut1apy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ