تاریخ شائع کریں2024 20 May گھنٹہ 23:15
خبر کا کوڈ : 636173

صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر سید حسن نصر اللہ کا تعزیتی پیغام

اس پیغام میں سید حسن نصر اللہ نے رہبر معظم انقلاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس حساس مرحلے میں شہیدوں کے غم میں شریک ہیں۔ آپ استکباری طاقتوں کے خلاف جنگ میں امت اسلامیہ کی قیادت کر رہے ہیں۔
صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر سید حسن نصر اللہ کا تعزیتی پیغام
لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے صدر اور وزیر خارجہ سمیت دیگر اعلی حکام کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے درازی عمر کی دعا کی۔

تقریب خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل "سید حسن نصر اللہ" نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام ایک پیغام میں ہیلی کاپٹر حادثے میں "سید رئیسی اور ان کے ساتھیوں شہید کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ 

اس پیغام میں سید حسن نصر اللہ نے رہبر معظم انقلاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس حساس مرحلے میں شہیدوں کے غم میں شریک ہیں۔ آپ استکباری طاقتوں کے خلاف جنگ میں امت اسلامیہ کی قیادت کر رہے ہیں۔ ہماری اور تمام مظلوم مزاحمتی تحریکوں کی امیدیں آپ کی دانشمندانہ قیادت سے وابستہ ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے اس پیغام میں مزید کہا کہ میں خدا وند متعال سے آپ کی طول عمر کی دعا کرتا ہوں، اللہ تعالی آپ اور جملہ لواحقین کو اس عظیم سانحے میں صبر جمیل عطا فرمائے۔

حسن نصراللہ نے کہا کہ شہید حسین امیرعبداللہیان نے تمام بین الاقوامی فورمز پر مزاحمت کے دفاع کا جھنڈا تھامے رکھا۔

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے تاکید کی کہ میں آپ کی خدمت میں حزب اللہ اور مزاحمت کے تمام حامیوں کی جانب سے انتہائی مخلصانہ تعزیت پیش کرتا ہوں۔
https://taghribnews.com/vdcfevdvmw6dmya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ