تاریخ شائع کریں2024 10 May گھنٹہ 14:01
خبر کا کوڈ : 634797

الشفا اسپتال غزہ میں ایک اور اجتماعی قبر دریافت

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنوں کو الشفا اسپتال سے مزید 49 لاشیں ملی ہیں۔
الشفا اسپتال غزہ میں ایک اور اجتماعی قبر دریافت
غزہ میں امدادی کارکنوں نے  الشفا اسپتال میں ایک اور اجتماعی قبر دریافت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنوں کو الشفا اسپتال سے مزید 49 لاشیں ملی ہیں۔

الشفا اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ معتصم صلاح نے  گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ یہ  الشفا اسپتال سے ملنے والی تیسری اجتماعی قبر ہے۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اپنے ایک علیحدہ بیان میں الشفا اسپتال سے 49 لاشیں ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیل پر اسپتال کے اندر اور باہر لوگوں کو قتل کرنے کا الزا م عائد کیا ہے۔ 

سرکاری میڈیا آفس نے بتایا کہ غزہ میں 3 مختلف اسپتالوں میں اب تک 7 اجتماعی قبروں سے 520 لاشیں مل چکی ہیں۔ 
https://taghribnews.com/vdcf1jdvew6dmea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ