امریکا میں اسرائیل مخالف مظاہروں میں یونیورسٹی کے 50 پروفیسرز اور 2400 طلبہ کو گرفتار
پولیس رپورٹس کے مطابق امریکہ بھر کی 50 سے زائد یونیورسٹیوں کے 2400 سے زائد طلباء کو صیہونی حکومت کے خلاف مظاہروں میں شرکت کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
شیئرینگ :
پولیس فائل کا حوالہ دیتے ہوئے، سی این این نیوز چینل نے رپورٹ کیا کہ 18 اپریل سے جب امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج شروع ہوا تھا، طلبہ کے احتجاج میں پولیس نے یونیورسٹی کے کم از کم 50 پروفیسروں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس رپورٹس کے مطابق امریکہ بھر کی 50 سے زائد یونیورسٹیوں کے 2400 سے زائد طلباء کو صیہونی حکومت کے خلاف مظاہروں میں شرکت کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
غزہ کے عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کی ہمہ گیر حمایت میں بائیڈن حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی میں "یکجہتی تحریک" کے عنوان سے شروع ہوئے اور پھر یہ دوسرے اہم مقامات تک پہنچ گئے۔
حالیہ ہفتوں میں مظاہرین سے نمٹنے اور پرامن دھرنوں کو دبانے کے لیے امریکی سکیورٹی فورسز کے تشدد اور امریکی پولیس کے ہتھکنڈوں نے امریکی حکومت کے آزادی اظہار کے دعووں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...