ڈاکٹر شہریاری نے ترکی کی مذہبی امور کی تنظیم کے سربراہ کو اسلامی اتحاد کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی جو کہ ہر سال تہران میں پیغمبر اسلام (ص) کی ولادت با سعادت اور ہفتہ وحدت کے موقع پر منعقد ہوتی ہے۔ .
شیئرینگ :
اسلامک ورلڈ سکالرز کانفرنس کے موقع پر ترکی کی مذہبی امور کی تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر علی ارباش کے ساتھ ملاقات میں عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمید شہریاری نے تنظیم کی تعریف اور کہا کہ ایران اور ترکی کا اتحاد عالم اسلام کے مفاد میں ہے۔
اس ملاقات میں انہوں نے عالم اسلام میں علمی رابطے کی بنیادی ذمہ داری عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کی تیاری کے بارے میں بتایا کہ وہ خطے اور علمی میدان میں اتحاد قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔
ڈاکٹر شہریاری نے ترکی کی مذہبی امور کی تنظیم کے سربراہ کو اسلامی اتحاد کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی جو کہ ہر سال تہران میں پیغمبر اسلام (ص) کی ولادت با سعادت اور ہفتہ وحدت کے موقع پر منعقد ہوتی ہے۔ .
اس ملاقات میں علی ارباش نے استنبول میں عالم اسلام کی مشاورتی کانفرنس میں ایران کی شرکت کا بھی شکریہ ادا کیا اور اسے سراہا۔
واضح رہے کہ یہ کانفرنس 14 اور 15 مئی کو ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوئی گی جس میں عربوں کی عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حامد شہریاری اور عالم اسلام کے علمائے کرام کی بڑی تعداد نے شرکت اور خطاب کیا۔