تاریخ شائع کریں2024 15 May گھنٹہ 21:37
خبر کا کوڈ : 635472

یمن افواج کا امریکی جنگی جہاز اور اسرائیلی تجارتی جہاز پر کامیاب حملہ

المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، جنرل یحیی سریع نے ایک باضابطہ ویڈیو پیغام میں اعلان کیا ہے کہ امریکی ڈیسٹرائر پر حملہ بحیرہ احمر میں میزائلوں کی مناسب تعداد کے ساتھ انجام پایا۔
یمن افواج کا امریکی جنگی جہاز اور اسرائیلی تجارتی جہاز پر کامیاب حملہ
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کے روز ایک امریکی جنگی جہاز اور صیہونی حکومت سے وابستہ دوسرے جہاز کو نشانہ بنایا گيا ہے۔

المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، جنرل یحیی سریع نے ایک باضابطہ ویڈیو پیغام میں اعلان کیا ہے کہ امریکی ڈیسٹرائر پر حملہ بحیرہ احمر میں میزائلوں کی مناسب تعداد کے ساتھ انجام پایا۔

 انہوں نے کہا کہ اس حملے میں Destiny ڈیسٹنی نام کے جہاز کو یمن کی بحریہ اور ایئرواسپیس فورس کی مشترکہ کارروائی میں نشانہ بنایا گيا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس جہاز نے یمن کی مسلح افواج کی جانب سے مقبوضہ سرزمینوں کی بندرگاہوں کے بائیکاٹ کی خلاف ورزی کی تھی جسے میزائل سے نشانہ بنادیا گیا۔

جنرل یحیی سریع نے زور دیکر کہا کہ غزہ کا محاصرہ اور اس پر جارحیت کے خاتمے تک ہر اس جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا جو مقبوضہ سرزمینوں کی بندرگاہوں کی طرف آگے بڑھنے کی کوشش کرے گا۔
https://taghribnews.com/vdcgun93xak9wt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ