حزب اللہ لبنان نے ڈرون کے ذریعے اسرائیل کے ریڈار اور جاسوسی کے مرکز کو تباہ کردیا
صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون طیارے نے طبریا جھیل کے قریب واقع فوجی مرکز پر حملہ کیا جس کے بعد بڑا دھماکہ ہوا۔
شیئرینگ :
صیہونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک خودکش ڈرون کے ذریعے اسرائیل کے ایک ریڈار اور جاسوسی کے مرکز کو تباہ کردیا ہے اور طبریا جھیل کے قریب سب سے بڑے جاسوسی ڈرون کو کنٹرول کرنے والے مرکز کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون طیارے نے طبریا جھیل کے قریب واقع فوجی مرکز پر حملہ کیا جس کے بعد بڑا دھماکہ ہوا۔
یدیعوت آحارنوت اخبار کے مطابق،یہ مرکز صیہونیوں کے جاسوسی کا ایک انتہائی اہم مرکز تھا۔
ادھر حزب اللہ لبنان نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ صیہونیوں کے ایک جاسوسی کے مرکز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ طبریا جھیل کے مغرب میں واقع صیہونیوں کے جاسوسی بیلون کو کنٹرول کرنے کے مرکز کا مارچ 2022 میں افتتاح ہوا تھا جس کا ہدف دیگر ترقی یافتہ ہتھیاروں کی معلومات فراہم کرنا تھا۔
جنرل حسین سلامی نے آج اتوار، 3 نومبر کو تہران میں امریکا کے سابق جاسوسی اڈے کے سامنے طلبا کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ہم امریکا کو 1949 اور 1953 کی فوجی بغاوتوں ...