تاریخ شائع کریں2024 23 May گھنٹہ 17:08
خبر کا کوڈ : 636552

مزاحمتی گروپوں کے عہدیداروں کی سردار سلامی اور سردار قاانی سے ملاقات کی

اس اجلاس میں سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل قاآنی، حماس، اسلامی جہاد، عوامی محاذ  برائے آزادی فلسطین، حزب اللہ، انصار اللہ اور عراقی گروہوں سمیت مزاحمتی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
مزاحمتی گروپوں کے عہدیداروں کی سردار سلامی اور سردار قاانی سے ملاقات کی
تہران میں تمام  مزاحمتی بلاک کے کمانڈروں و نمائندگان کا اعلیٰ سطح مشترکہ اجلاس منعقد ھوا جس میں خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس اجلاس میں سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل قاآنی، حماس، اسلامی جہاد، عوامی محاذ  برائے آزادی فلسطین، حزب اللہ، انصار اللہ اور عراقی گروہوں سمیت مزاحمتی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں علاقے کے تمام گروہوں اور مزاحمتی محاذوں کی شرکت سے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کی مکمل فتح تک جنگ جاری رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔

اس ملاقات میں غزہ کی تازہ ترین سیاسی، سماجی اور عسکری صورتحال، الاقصیٰ طوفان آپریشن اور مزاحمتی محاذ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔
https://taghribnews.com/vdcgn393xak9wn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ